بریگیڈ سے شانی ڈکیت گینگ کے 3کارندے گرفتار

      بریگیڈ سے شانی ڈکیت گینگ کے 3کارندے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)ٌکراچی کے علاقے بریگیڈ سے شانی ڈکیت گینگ کے 3 کارندے گرفتار، اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق بریگیڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان شاہ زیب عرف شانی ولد فاروق، آصف ولد محمد عارف اور سلمان ولد اسرار خان کو گرفتار کرکے قبضے سے 3 ٹی ٹی پستول بمع 10 راؤنڈ برآمد کرلیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتے ہیں، تاہم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔