آسٹریلس سی فوڈزنے سگنیفائی کا انتخاب کرلیا
کراچی (پ ر) پاکستان: لائٹنگ کے شعبے میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھنے والے سگنیفائی (یورونیکسٹ: LIGHT) کو آسٹریلس سی فوڈز کے مچھلی کے سمندری فارم کے لیے زیرسمندر ایل ای ڈی لائٹنگ کے مرکزی فراہم کنندہ کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے۔ آسٹریلس نے سگنیفائی کو مستحکم دنیا کے لیے اس کے مضبوط عزم کی وجہ سے منتخب کیا جو آسٹریلس کے مچھلی کی ذمہ دار اور مؤثر فارمنگ کے مقصد کی زبردست پشت پناہی کرتا ہے۔سگنیفائی پاکستان کے کنٹری لیڈر اسد جعفر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا کے مچھلی کے 90 فیصد ذخائر اب خالی ہوگئے ہیں یا مکمل طور پراستحصال کا شکارہیں۔ اب مچھلی کے ذخائر کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ ذمہ داری سے مچھلی کی فارمنگ کرنے کے لیے معقول پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے۔ ہم اپنی ایل ای ڈی لائٹننگ کے ذریعے سمندری سامن مچھلی کے فارم کی استعداد اور خوراک کو بدلنے کی شرح بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خوراک پر آنے والی لاگت اور انفیکشن کے خطرات کو کم کرنے میں اپنے صارفین کی مدد کرتے ہیں۔