درآمدات پر انڈر انوائسنگ کے خاتمہ کیلئے کوششیں کررہے ہیں، شبر زیدی

درآمدات پر انڈر انوائسنگ کے خاتمہ کیلئے کوششیں کررہے ہیں، شبر زیدی

  



اسلام آباد (آن لائن)چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے کہا ہے کہ ایف بی آردرآمدات پر انڈر انوائسنگ کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہا ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ جائزہ نظام اور طریقہ کار میں بہتری لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ایف بی آر اس معاملہ پر ایوان ہائے صنعت و تجارت اور تاجر برادری کی حمایت کا متمنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ مقامی صنعتوں کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

شبر زیدی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر