آل پاکستان ریسٹورینٹ ایسوسی ایشن کے تحت ایوارڈ ز تقسیم

آل پاکستان ریسٹورینٹ ایسوسی ایشن کے تحت ایوارڈ ز تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان ریسٹورینٹ ایسوسی ایشن (اے پی آر اے) جو پاکستان میں ریسٹورینٹ اور فوڈسیکٹر میں واحد رجسٹرڈ اپیکس باڈی ہے کی جانب سے شاندار انداز میں اے پی آاے ایواڈز ۲۰۱۹پیش کیے۔ کراچی میں واقع میریٹ ہوٹل میں ایک شاندار اورپُروقار تقریب میں پاکستان کے سب سے بہترریسٹورنٹس اور فوڈ چینز کو اعلی کارکردگی دکھانے پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔ رنگارنگ تقریب میں کئی درجہ بندیوں میں ایوارڈز دئیے گئے تاکہ ملک کے اس شعبے کی حوصلہ افزائی ہو اور معیار میں اضافہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق تقریب کا آغاز ریڈکارپٹ سے ہوا جس میں فوڈ انڈسٹری کے صف اول کے برانڈ سمیت، اے پی آر اے کے عہدیداران، وفاقی وزارت برائے کامرس کے عہدیداران سمیت ملک کے صف اول کے میڈیا ہاؤسزکے ممبر ان شریک ہوئے۔ ان شخصیات میں صوبہ سندھ کے وزیر، کراچی کے کمشنر اور اسٹیشن کمانڈر بھی شامل ہیں جیسے جیسے تقریب بڑھتی گئی محفل کی رونق میں بھر پور اضافہ ہوتا گیا۔ سب شرکا بے چینی سے ایوارڈز حاصل کرنے والے خوش نصیب ناموں کا انتظار کرتے رہے۔ کرشماتی شخصیت کے حامل علی سفینہ نے تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔ جنہوں نے اے پی آر اے کی جانب سے تمام شرکا کو خوش آمدید کہا اور اپنے طنزومزاج سے محفل میں شریک لوگوں کو محفوظ کیا۔