کراچی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان بونیر کا کمانڈر گرفتار

کراچی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان بونیر کا کمانڈر گرفتار

  



کراچی(کرائم رپورٹر)ٌکراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی کے قریب سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان بونیر کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کے دعوے کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان بونیر کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزم رحمت علی سے پستول بھی برآمد ہوا۔انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم خیبر پختون خوا حکومت کا اشتہاری ہے، ملزم کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا کی جانب سے 20 لاکھ روپے انعام رکھا گیا تھا جبکہ، ملزم کی دہشت گردی کی کارروائی سے متعلق کے پی پولیس سے تصدیق بھی ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے خیبر پختون خواہ کے علاقے بونیر میں 2009 میں پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...