حالات خراب کرنے کیلئے بین الاقوامی سازش ہورہی ہے،ارباب غلام رحیم 

    حالات خراب کرنے کیلئے بین الاقوامی سازش ہورہی ہے،ارباب غلام رحیم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)پیپلز مسلم لیگ کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ ملک کے اندر ملکی حالات کو خراب کرنے کیلئے ایک دفعہ پھر کوئی انٹر نیشنل سازش ہورہی ہے۔ فوج اور عدلیہ کو آپس میں لڑایا جا رہا ہے اور مذموم مقاصد حاصل کئے جارہے ہیں جبکہ اس وقت ملک کے اندرونی اور بیرونی حالات خراب ہیں۔ ملک میں مافیا سرگرم ہے۔ اس وقت لگاتار یکے بعد دیگر ایک ادارے کے خلاف فیصلے دئیے جا رہے ہیں اور مافیا کو ریلیف دیا جارہا ہے۔ اسطرح سے پھر ایک چودھری افتخار کی طرح ملک میں سازش کی جارہی ہے جس میں جمہوریت کے نام پے مافیا ز کو مضبوط کیا جارہا ہے اور ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرنے کے بجائے اس کو ہضم کیا جارہا ہے۔ یہ عمل اس وقت کے حالات میں ملکی بہتری کیلئے نہیں بلکہ ملک میں افراتفری پھیلانے کیلئے کیا جارہا ہے۔ اس وقت ملک میں ایک صحیح بہتر قسم کی جمہوریت آچکی ہے اور ایک ایماندار شخصیت ملک کی قیادت کر رہی ہے۔ جس کی انٹرنیشنل سطح پر ایک ساکھ ہے۔ مجھے امید ہے کہ ملک کے اداروں کو لڑانے کی کوشش فوراً بند کی جائے گی۔