الخدمت کے تحت حیدر آباد میں 3فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

الخدمت کے تحت حیدر آباد میں 3فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

  



حیدر آباد(بیورو رپورٹ)رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے الخدمت کے تحت حیدر آباد میں 3فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا،حیدر آباد شہر میں الخدمت واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعداد10 اور سندھ بھر میں 29 ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت حیدر آباد لطیف آباد، پریٹ آباد، ملت آباد میں فلٹریشن کا افتتاح رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے کیا۔ افتتاحی تقریب سے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید، امیر ضلع حیدر آباد حافظ طاہر مجید،صدر ضلع ڈاکٹر سیف الرحمن،ڈائریکٹر کلین واٹر انجینئر عمر فاروق، پروگرام منیجر سید کاشف عباس ملک و دیگر نے خطاب کیا۔سید عبدالرشید اپنے خطاب میں کہا کہ  اندرون سندھ صاف پانی کی فراہمی الخدمت فاؤنڈیشن کا بڑا کارنامہ ہے،کراچی جیسے بڑے شہر سمیت سندھ بھر میں لوگ آلودہ پانی پینے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، اس صورتحال میں الخدمت کا فراہمی آب کے منصوبے عوام کے لیے بڑی نعمت ہیں۔امیر ضلع حافظ طاہر مجید نے کہا کہ قوم کے ہر فرد کی کوشش ہونی چاہیے پانی کو آلودہ ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ اسے ضائع ہونے سے بچائیں،نبی کریمؐ کا فرمان ہے کہ اگر آپ ندی کے کنارے پر بھی بیٹھے ہوں تو پھر بھی پانی ضائع کرنے سے گریز کریں،انجینئر عمر فاروق نے کہا کہ تھر پارکر سمیت سندھ بھر میں پانی کے منصوبوں سے روز لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر سیف الرحمن نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن فراہمی آب کی سب سے زیادہ سہولیات فراہمی کرنے والی تنظیم ہے،حیدر آباد شہر میں 10فلٹریشن پلانٹ سے عوام کو صاف پانی کی سہولیات میسر ہوں گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...