کڈز سٹور ”بچہ پارٹی“کا ملتان میں فلیگ شپ سٹور کاافتتاح

کڈز سٹور ”بچہ پارٹی“کا ملتان میں فلیگ شپ سٹور کاافتتاح

  



لاہور(پ ر)پاکستان میں بچوں کیلئے خریداری کے سب سے بڑی ون اسٹاپ شاپ نے کراچی اور لاہور میں اپنی موجودگی کے بعد ملتان شہر میں اپنے قدم رکھ دیئے ہیں جہاں گلگشت ایونیو میں ملتان کا پہلا اسٹور متعارف کرادیا گیا ہے۔ملتا ن میں اس اسٹور کی تعارفی تقریب میں شرکاء کو بچہ پارٹی کے انتہائی خاص مہمان چائلڈ اسٹار اور انٹر نیٹ پر مقبولیت حاصل کرنے والے احمد شاہ سے ملاقات کا بھی موقع ملا۔اس موقع پر بچہ پارٹی کے ڈائریکٹر احمر جاوید کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب میں اپنا دوسرا اسٹور متعارف کرانے پر انتہائی پر جوش ہیں۔گزشتہ چند ماہ سے ہمیں ملتان میں اپنے چاہنے والوں کی جانب سے ملتان میں اس اسٹور کو کھولنے کے حوالے سے آن لائن ان گنت سوالات کئے گئے تھے، اب ہم یہاں موجود ہیں اور یہ اسٹور ہمارے چاہنے والوں کو ذاتی حیثیت میں اپنی پسندیدہ اشیاء کی خریداری کا تجربہ فراہم کرے گا۔ایک برانڈ کی حیثیت سے ہمارا ہمیشہ سے مشن رہا ہے کہ ایک چھت تلے بچوں سے متعلق تما م اشیاء کی خریداری کیلئے ون اسٹاپ سالوشن فراہم کیا جائے جہاں لوگ جھنجھٹ سے بے فکر ہوکر خریداری سے لطف اندوز ہوسکیں اور مجھے پوری امید ہے کہ ملتا ن کے لوگ بچہ پارٹی کی محبت میں گرفتار ہوجائینگے۔

ملتان میں بچہ پارٹی کے نئے فلیگ شپ اسٹور کے ڈیزائن کا فلسفہ ایک منفرد،تفریحی اور انٹر ایکٹیو ماحول میں اپنے صارفین کو فیشن اور لائف اسٹائل مصنوعات کی خریداری کے بے مثال تجربے کی فراہمی کیلئے برانڈ کے مستقل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔16ہزار اسکوئر فیٹ پر مشتمل یہ فلیگ شپ اسٹور بچہ پارٹی کی تما م پراڈکٹ لائن کا گھر ہے جہاں شیر خوار بچوں سے لے کر14سال کی عمر تک کے بچوں کیلئے ایسیسریز،کھلونے،اپیرل،جیولری اور جوتے وغیرہ دستیاب ہیں۔کراچی میں تین اور لاہور میں ایک اسٹور کے بعد اب بچہ پارٹی ملتان میں پہلی بار اپنا اسٹور کھولنے جارہا ہے اور تمام والدین کو جھنجھٹ سے پاک خریداری سے لطف اندوز ہونے کیلئے خوش آمدید کہتا ہے،آگے چل کر یہ برانڈ سال2020میں پاکستان بھر میں اپنی ریٹیل موجودگی کو مزید وسعت دے گا۔

مزید : کامرس