اکزونوبلنوجوان ذہنوں کو بااختیار بنانے کیلئے کوشاں

اکزونوبلنوجوان ذہنوں کو بااختیار بنانے کیلئے کوشاں

  



لاہور(پ ر)AKZONOBELکے فلیگ شپ برانڈ ڈیولکس نے ایس او ایس چلڈرنز ولیج آف پاکستان کی زیر نگرانی نوجوان افراد کے معیار زندگی کو بلند کرنے کی کاوشوں میں معاونت کے طور پرایس او ایس چلڈرنز ولیج پاکستان کو 48ہزار یورو کی رقم عطیہ کی ہے۔یہ اقدام AKZONOBELکے عالمی پروگرام“Let’s Colour”کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد تعلیم و تزئین کے ذریعے نوجوانوں میں بے روزگاری کے معاملات پر مثبت اثرات ڈالنا ہے۔عطیہ کی رقم کا چیک AKZONOBEL PAKISTANکے سی ای او سعد محمود راشد کی جانب سے ایس او ایس ولیج کی نیشنل ڈائریکٹر صبا فیصل کے حوالے کیا گیا۔عطیہ کی گئی رقم خیرپور میں ایس او ایس پرائمری اسکول اور راولا کوٹ میں ایس اوایس چلڈرنز ولیج کی تعمیر پر خرچ کی جائیگی۔راولا کوٹ کا منصوبہ دسمبر2020تک مکمل ہونے کا امکان ہے جبکہ عطیہ کی گئی رقم کا کچھ حصہ ایس او ایس کے سالانہ انٹر ولیج کرکٹ ٹورنامنٹ پر بھی خرچ کیا جائیگا جو کہ 23تا27دسمبر تک لاہور میں متوقع ہے۔ایس او ایس ولیج کے ساتھ اپنی جاری شراکت داری کے طور پر AkzoNobelیوتھ منٹور شپ سیشنز کی فراہمی کی بھی منصوبہ بندی کررہا ہے، اس منصوبے کے تحت نوجوانوں اور خواہشمند بچوں کو پروفیشنل کونسلنگ کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ ماحول میں کام کرنے کیلئے انٹرن شپ کے مواقع بھی فراہم کئے جائینگے۔AKZONOBEL PAKISTANکے سی ای او سعد محمود راشد کا اس اقدام کے حوالے سے کہنا تھا کہ ایک ایسی کمپنی کے طور پر جو کہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کو حقیقی گردانتی ہے،ہم اس موقع کو مقامی کمیونیٹیز کیلئے نہ صرف کچھ لوٹانے بلکہ ان کی مدد کرنے کے حوالے سے دیکھتے ہیں۔نوجوانوں کو عملی مہارت کے ساتھ بااختیار بنانے سے ان کے ایک کاروباری فرد بننے کے مواقع اور زیادہ بڑھ جاتے ہیں،جو کہ پاکستان میں نوجوانوں میں موجودہ بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کا بہترین حل ہے۔

مزید : کامرس


loading...