وزیراعلیٰ پنجاب رحیم یارخان میں گنے کے کسانوں کو استحصال سے بچائیں‘ پاکستان کسان موومنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب رحیم یارخان میں گنے کے کسانوں کو استحصال سے بچائیں‘ ...

  



لاہور(پ ر) پاکستان کسان موومنٹ کے صدر حنیف گجرنے رحیم یار خان اور گھوٹکی کے اضلاع کا دورہ سے واپسی پر کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رحیم یار خان ضلع کی شوگرملوں نے ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے گنے کی خریداری پر اجارہ داری قائم کر نا شروع کر دی ہے اور کم نرخوں پر گنے کی خریداری کررہی ہے۔حنیف گجر نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور وزیرِاعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ رحیم یار خان اور پی ٹی آئی کی حکومت کے وزراء کی شوگر ملوں کوگنے کے کاشتکاروں کے استحصال سے روکا جائے۔حکومت نے کرشنگ سیزن2019-20کے لیے گنے کی امدادی قیمت 190روپے فی من مقرر کی ہے۔

کسانوں کو رحیم یار خان سے باہر سے آنے والے گنے کے خریداروں سے گنے کے اچھے نرخ مل رہے تھے لیکن اب ضلعی انتظامیہ چاہتی ہے کہ باہر سے آنے والے گنے کے خریداروں کو گرفتار کیا جائے تاکہ مقامی ملیں 180سے185روپے فی من گنا خرید سکیں۔

مزید : کامرس


loading...