رئیل می 5ایس موبائل پاکستان میں 23دسمبر کو متعارف کروایا جائے گا

  رئیل می 5ایس موبائل پاکستان میں 23دسمبر کو متعارف کروایا جائے گا

  



لاہور(پ ر) اگرچہ سال اپنے اختتام پرہے، رئیل می (realme)کے پاس پیش کرنے کے لیے اِس وقت بھی بہت کچھ ہے۔ پاکستانی نوجوانوں میں انتہائی مقبول موبائل برانڈ رئیل می (realme) نے تصدیق کی ہے کہ اس کا 5s Realme، پاکستان میں، 23دسمبر، کو متعارف کرا دیا جائے گا۔ باکفایت اور قیمتوں کو کسمٹرز کی پہنچ میں رکھنے کی روایات پر مضبوطی سے قائم رہتے ہوئے یہ موبائل فون بھی انتہائی باکفایت اور ہر شخص کی پہنچ میں ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کے مقبول اسمارٹ فون برانڈ رئیل می نے موجودہ دیگر برانڈز کے مقابلے میں اپنی جگہ بنائی ہے ئیل می پاکستان نے پہلے ہی 5s Realme کے ڈسپلے، بیٹری اور پروسیسر کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔نئے ہینڈ سیٹ میں 6.5" HD ڈسپلے، 5,000mAh کی بیٹری اور 48 میگا پکسل کا کواڈ کیمرا موجود ہے۔

5s Realmeفی الحقیقت 5 Realme کا جانشین ہے۔ نئے 5s Realme میں 12 میگا پکسل کے مین کیمرے کی جگہ 48میگاپکسل کا کیمرا ہے جو اس کی پشت پر نصب ہے۔اس کے علاوہ 5s Realmeمیں، مین کیمرے کے لیے، سام سنگ کا تیار کردہ 48میگا پکسل کا GM1 سینسر بھی موجود ہے جوپکسل کو اکھٹا کرنے میں مدد دیتی ہے

جس سے زیادہ تفصیلات اور زیادہ واضح تصاویر حاصل ہوتی ہیں۔

اسٹینڈرڈ 5 Realme کی طرح 5s کی بھی خاص بات اس کا " HD 6.5” ڈسپلے ریزولیوشن ہے۔اِس ڈسپلے کے اوپر کورننگ گوریلا گلاس 3+(Corning Gorilla Glass 3+) کوٹ کیاگیا ہے جو اسے حادثاتی طور پر پہنچے والے نقصانات اور خراشوں سے بچاتاہے۔اس ڈیوائس کے اسکرین سے باڈی کا تناسب 89 فیصد ہے۔ 5s Realmeکے ڈیزائن میں اسٹینڈرڈ ماڈل کے ڈیزائن کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اس میں برانڈ کی بیک پر سگنیچر ڈائمنڈ-کٹ پیٹرن (signature diamond-cut pattern)پوری چمک دمک کے ساتھ موجود ہے۔اس کے میں مرکز میں فنگر پرنٹ اسکینر کا آپشن بھی موجود ہے جبکہ اوپر بائیں جانب کیمرا نصب ہے۔

توقع ہے یہ اسمارٹ فون کرسٹل بلیو اور کرسٹل ریڈ، دو رنگوں میں دستیاب ہو گا۔

اس ہینڈ سیٹ میں Snapdragon 665 چپ سیٹ کے ساتھ RAM 48GBبطور اسٹینڈرڈ موجود ہے اور اسٹوریج کی گنجائش 128GB تک ہے جسے، اس کے استعمال

کرنے والے microSD کارڈ کے ذریعے 256GBتک بڑھا سکتے ہیں۔اس فون میں 5000mAhکی بیٹری کے ہمراہ10Wکا فاسٹ چارجنگ سسٹم موجود ہے۔اس موبائل کا 4GB+128GB ماڈل پاکستان میں پیش کیا جائے گا۔

مزید : کامرس


loading...