ککے زئی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ کا سالانہ اجلاس عام 

  ککے زئی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ کا سالانہ اجلاس عام 

  



لاہور(پ ر) ککے زئی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ کا سالانہ اجلاس عام بمقام سوسائٹی مین پارک فیز IIڈیفنس روڈ، کاہنہ نو لاہور میں منعقد ہوا جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ایجنڈے کے مطابق تلاوت قرآن پاک سے اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا، ڈاکٹر محمود شوکت نے خطبہ استقبالیہ دیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض احمد ارمان خزانچی نے ادا کئے۔ پچھلے اجلاس عام کے فیصلوں کی توثیق 2019-19کی کارکردگی رپورٹ،2017018کی آڈٹ رپورٹ اور 2019-20کا بجٹ پیش کیا گیا جن کو ہاؤس کی اکثریت نے منظور کیا اور توثیق کی۔ خصوصاً فیز IIمیں بجلی کی منظوری اور ڈیمانڈ نوٹ کے اجراء پر تالیاں بجائی گئیں۔ آخر میں صدر سوسائٹی ڈاکٹر لیاقت علی نے اجلاس سے خطاب کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں اجلاس کو مطلع کیا گیا جس میں فیز ٹو میں 150فٹ چوری سڑک کے متاثرین کا ایل ڈی اے کا ساتھ مجوزہ حل، فیز ون میں بجلی کی ترسیل، فیز ون میں پلاٹوں کی ڈیمارٹ گیج، فیز ٹو میں بجلی کے نظام کا قیام، دونوں سائٹس پر سوئی گیس کی منظوری، مساجد، کمرشل زونز، سکولز، قبرستان کا قیام، فیز ٹو میں کمیونٹی سنٹر کا قیام اور سوسائٹی کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرنے کے منصوبے شمل ہیں۔

ں، صدر نے شرکاء سے درخواست کی کہ ممبران کے ذمہ تقریباًٰ سترہ کروڑ روپے واجب الادا  ہیں جن کو برائے مہربانی ادا کیا جائے تاکہ بجلی کا ڈیمانڈ نوٹس لیسکو کو جمع کروا سکیں۔اجلاس کے بعد شرکاء کو دعوت دی گئی کہ سوسائٹی کا وزٹ کریں اور اپنے پلاٹوں کی خود نشاندہی کریں کہ جہاں آٹھ ماہ پہلے فصلیں بہرا رہی ہوتی تھیں آج وہاں سیوریج سسٹم، واٹر سپلائی اور سڑکیں تعمیر ہو چکی ہیں اور وہاں آپ با آسانی گھر تعمیر کر سکتے ہیں۔  صدر نے سرفراز خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فیز ٹو میں مسجد کی فاؤنڈیشن کے تمام اخراجات ادا کئے۔ صدر نے اپوزیشن کو سوسائٹی کی بہتری کیلئے ساتھ چلنے کی دعوت دی۔ آخر میں تمام شرکاء کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ اور سوسائٹی و سائٹ سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

کیپشن

ککے زئی کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی کے سالانہ اجلاس عام میں صدر ڈاکٹر لیاقت، جنرل سیکرٹری قیوم اعوان سٹیج پر بیٹھے ہیں 

مزید : کامرس


loading...