پی ٹی سی ایل کا گفتگوپروگرام‘ آئی ٹی ماہرین اور طلبہ کی شرکت

    پی ٹی سی ایل کا گفتگوپروگرام‘ آئی ٹی ماہرین اور طلبہ کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے مختلف موضوعات پر مفید گفتگو کیلئے  ٹاکس @ پی ٹی سی ایل کا انعقاد کیا جہاں صنعتی شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل ایکوسسٹم اور ان ہاؤس ٹیلنٹ کی ترقی سے متعلق موضوعات پر اپنی متاثر کن گفتگو سے حاضرین کو محظوظ کیا۔تقریب کا انعقاد اسلام آباد میں پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹر میں کیا گیا۔ٹاکس @ پی ٹی سی ایل کے دوسرے سیشن کے مقررین میں مجیب ظہور،منیجنگ ڈائریکٹر، ایس اینڈ پی گلوبل، جو فلپائن اور ارجنٹا ئن میں ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹلیجنس آپریشنز کی بھی نگرانی کر رہے ہیں، ڈاکٹر فرح عارف، ایگزیکٹو ان ریزیڈنس، لمز اینڈ سی ای او، ایڈ ٹیک ورکس، جنہوں نے ایم این سیز اور مقامی کمپنیوں کے لئے ایگزیکٹو پروگرامز تیار کئے ہیں او ر انس نیاز، بانی اینڈ سی ٹی او، بائیوانکس، نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی کا سٹارٹ اپ جس نے ذہن سے موصول ہونے سگنلز سے کنٹرول ہونے والے مصنوعی فعال اعضا ء تیار کئے ہیں۔تقریب میں پی ٹی سی ایل، یوفون، یوبینک کے ملازمین، انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور یونیورسیٹوں کے طالب علموں نے شرکت کی۔ پی ٹی سی ایل کی  اعلیٰ قیادت نے مقررین کو اظہار تشکر کے طور پر شیلڈز پیش کیں۔
 '  ان ہاؤس ٹیلنٹ بڑھانے  : کام میں بہتری لانے  '  کے بارے میں مجیب ظہور، نے کہا ”ٹاکس@پی ٹی سی ایل میں  شرکت کرنے پر خوشی محسوس کررہا ہوں کیونکہ یہ ڈیجیٹل تبدیلی لانے اور ایمپلائز کو سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔میرا یقین ہے کہ ان ہاؤس ٹیلنٹ میں بروقت ترقی ایک ادارے کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔پی ٹی سی ایل کی طرح دیگر کمپنیوں کو بھی ایمپلائز کی استعداد کار میں اضافہ،ان کی مہارتوں کو مزید نکھارنے اور نوکریاں بدلنے کی وجو ہات کیلئے توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔“
  '   ڈیجیٹل ایکو سسٹم  :  چوتھے صنعتی انقلاب کے دور میں تعلیم   '  کے بارے میں ڈاکٹر فرح عارف نے کہا کہ ”میں اس پلیٹ فارم کے ذریعے وقت کی ضرورت کے مطابق موضوع پر ٹاکس@پی ٹی سی ایل میں سیشن دینے پر بے حد خوش ہوں۔  میرا یقین ہے کہ ڈیجیٹل ایکو سسٹم عوام اور معاشرے کی تشکیل کیلئے پائیدار معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پی ٹی سی ایل سازگار پلیٹ فارم مہیا کرنے میں سب سے آگے ہے۔“ 
 '  ٹیکنالوجی کے ذریعے زندگیوں میں تبدیلیاں  :بائیوانکس کی کامیاب کہانی  '  کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  انس نیاز نے کہا  ”  ٹیکنالوجی کا انقلاب دنیا کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر سماجی اور معاشی ترقی کا محرک بن رہا ہے۔بائیوانکس نئے دور کی ٹیکنالوجی کے استعمال سے معذور افراد کیلئے جدید مصنوعی اعضاء بنا کر اُنہیں  مدد فراہم کر کے امید کی علامت بننے کی خواہش رکھتا ہے۔ ہم معاشرے میں اپنے کردار کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں سے دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے پر پی ٹی سی ایل کے مشکور ہیں۔“ 
  اس موقع پر عدنان انجم،گروپ چیف مارکیٹنگ آفیسر، پی ٹی سی ایل، نے کہا ” ہم عوام کیلئے ایک اوپن فورم فراہم کررہے ہیں جو ہمارے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ان ٹاکس تک رسائی    حا صل کر سکتے ہیں۔یہ اقدام لوگوں میں آگاہی پیدا کر کے اُنہیں متاثر کر یگی۔ پی ٹی سی ایل ڈیجیٹل محاذ پر فعال طور کام کررہا ہے جو کمپنی کے مشن، صارفین کا پسندیدہ ساتھی،لوگوں کو ترقی اور   حصص داروں کو فائدہ پہنچا سکے۔“ 
 پی ٹی سی ایل نے ٹاکس @پی ٹی سی ایل کے عنوان سے مفید بحث ومباحثے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔جس میں ٹیکنالوجی اور بزنس، انٹرپرینورشپ اینڈ سٹارپ اپس، آرٹس، کلچر اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق موضوع پر گفتگو کی جاتی ہے۔

مزید :

کامرس -