لاہور واقعہ کو ٹھنڈے اور مدبرانہ طریقے سے حل کیا جائے‘ ملک حیدرعثمان

لاہور واقعہ کو ٹھنڈے اور مدبرانہ طریقے سے حل کیا جائے‘ ملک حیدرعثمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) لاہور میں وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان تنازعہ کے معاملے پر وکلاء کی گرفتاریوں پر صوبہ بھر کی طرح ملتان میں بھی ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس پر ہائیکورٹ بار نے ارجنٹ کیسز کی سماعت کے بعد جبکہ ڈسٹرکٹ بار ملتان کی جانب سے گزشتہ روز مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا گیا اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث سینکڑوں مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی(بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

اور دور دراز سے آئے سائلین کو ایک بار پھر سے شدید پریشانی کا سامنا رہا ہے، یاد رہے کہ اس معاملے پر آج بھی ہڑتال کی جائے گی۔جبکہ گرفتار ملزمان کو تھانوں اور جیلوں سے بھی مقدمات کی پیروی کے لیے عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا۔ اس ضمن میں ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وکلاء کی گرفتاریوں اور ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر وکلاء ہڑتال پر ہیں۔جس پر ہائیکورٹ بار نے ارجنٹ کیسز کی سماعت کے بعد جبکہ ڈسٹرکٹ بار ملتان نے مکمل ہڑتال کی۔تاہم وکلاء ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی اور دور دراز سے آئے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام لاہور واقعہ اور بارز کو درپیش مسائل کے سلسلہ میں جنوبی پنجاب بارز کا اجلاس زیر صدارت صدر بار ملک حیدر عثمان منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری میاں ارشد وقاص چھجڑانے ایجنڈا پیش کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ بار ملتان کے صدر محمد ناظم خان،جنرل سیکرٹری افضل بشیر انصاری،نائب صدرساجد ایزدی،فنانس سیکرٹری حق نواز کنہوں، لائبریری سیکرٹری کشمیرا نیاز ممبران ایگزیکٹیو مسرور حیدر،حاجی دلبر مہار،عمران احمد رانا،سجاد میتلا،ولائیت حسین شاہ،مس طوبیٰ حمد صدر ٹیکس بار عبدالستار،جنرل سیکرٹری ریاض احمد راجہ اور دیگر بارز کے صدر و سیکرٹیریز نے شرکت کی۔اجلاس کے آخر میں صدر ملک حیدر عثمان نے کہا کہ موجودہ واقعہ لاہور کو ٹھنڈے اور مدبرانہ طریقہ سے حل کیا جائے لیکن وکلاء کی ڈگنیٹی اور کالے کوٹ کے احترام میں کمی کسی طور قبول نہیں کریں گے اور لاہور واقعہ کو قانونی طور پر لڑا جائے انہوں نے مذید کہا کہ ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بار ملتان کی طرف سے دسمبر کے آخری ہفتہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سردار شمیم احمد کے میں اعزاز الوداعی تقریب کے لئے ان سے وقت لیا جائے گا۔ہائیکورٹ بار ملتان کے انتخابات میں امیدواران اور وکلاء کی سہولت اور الیکشن کو سستا کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اور کوشش کی جائے گی کہ الیکشن میں وہی وکلاء ووٹ کاسٹ کریں جو با قاعدہ پرفیشل وکیل ہیں اور عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں اس کے لئے تمام بارز سے فہرست منگائی جائے گی۔
حیدر عثمان