لودھراں،پسٹل کیساتھ ٹک ٹاک ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر نوجوان گرفتار

  لودھراں،پسٹل کیساتھ ٹک ٹاک ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر نوجوان گرفتار

  



لودھراں (نمائندہ پاکستان)ٹک ٹاک ویڈیو میں اسلحہ لہرا کر ٹشن دکھانے والا حوالات پہنچ گیا سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے پسٹل بھی برآمد کرلیا تر جمان پو لیس کے مطابق قیصر رفیق نے چند روز پہلے فیس بک پر پسٹل کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی سٹی پولیس نے رفیق کو ڈھونڈ نکالا، ملزم فرید سٹریٹ کا رہائشی ہے ملزم قیصر نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلحہ کی نمائش سنگین غلطی، قانون کا احترام لازمی تھا، میں شرمندہ ہوں، اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...