یوم قائداعظم‘ کرسمس‘ سال نو کی تقریبات‘ ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کا حکم

یوم قائداعظم‘ کرسمس‘ سال نو کی تقریبات‘ ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقا ئع نگا ر) محکمہ صحت پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں کو کرسمس،یوم قائد اعظم اور سال نو پر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔نشتر ہسپتال،شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف 25 اور 31 دسمبر کو الرٹ رہیں گے۔کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال ہوں گے۔25 دسمبر کو (بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

کرسمس اور یوم قائد اعظم پر خصوصی تقریبات جبکہ 31 دسمبر کو سال نو پر منچلوں کی جانب سے جشن منانے کے باعث کسی بھی ممکنہ حادثے اور ناخوشگوار صورتحال پیدا ہونے کے باعث ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے
حکم ہسپتال