سیاسی انتشار‘ حکمرانوں کی حد سے زیادہ خود اعتمادی معاملات بگاڑ رہی ہے‘ عبدالعلیم شاہ

      سیاسی انتشار‘ حکمرانوں کی حد سے زیادہ خود اعتمادی معاملات بگاڑ رہی ہے‘ ...

  



ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر) حکمران جماعت کے رویوں سے ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے،بڑھتا سیاسی انتشار جمہوریت کیلئے (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

خطرہ، آرمی چیف کی مدت ملازمت کا معاملہ قانونی سے زیادہ سیاسی بن رہا ہے، جبکہ سپریم کورٹ نے اس کا آسان حل دیا، حکمرانوں کی حد سے زیادہ خود اعتمادی معاملات کو بگاڑ رہی ہے،حکمرانوں کی نااہلی ثابت ہوچکی،کٹھ پتلی حکمرانوں کو اب رخصت ہونا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سید عبدالعلیم شاہ نے کہا، کٹھ پتلی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران سے دوچار ہے،حکومتی ٹولہ اپوزیشن سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، انہیں حکمرانی کا بھی تجربہ نہیں، عدلیہ کا ہر فیصلہ مانتے ہیں عدلیہ کے حالیہ فیصلوں سے جمہوریت مضبوط ہوگی انہوں نے کہا، تبدیلی اب موجودہ نااہل حکمرانوں کی اقتدار سے رخصتی کی ہو گی۔

بگاڑ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...