خورشید شاہ‘ فریال تالپور کی رہائی حق وسچ کی فتح خواجہ رضوان عالم‘ امین ساجد اور دیگر کا تقریب سے خطاب‘ جیالوں کی نعرے بازی‘ مٹھائیاں بھی تقسیم

خورشید شاہ‘ فریال تالپور کی رہائی حق وسچ کی فتح خواجہ رضوان عالم‘ امین ساجد ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر)سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ اور فریال تالپور کی رھائی سے حق و سچ کی فتح ھوئی اور انصاف کا بول بالا ھوا (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

اور ثابت ہوگیا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف بنائے گئے تمام مقدمات من گھڑت اور حکومتی بدنیتی پر مبنی سراسر جھوٹ کے پلندے کے سوا کچھ نہیں جبکہ نیب کی طرف سے کوئی ثبوت فراہم نہ کرنے سے ثابت ہوگیا کہ نیب کی طرف سے بنائے گئے تمام مقدمات پارٹی قیادت کے خلاف محض حکومتی انتقامی کاروائیوں کا شاخسانہ ھیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ملتان سٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و سابق صدر ڈسٹرکٹ کلرکس بار ملتان حاجی امین ساجد کی جانب سے ضلع کچہری میں سید خورشید شاہ اور آدی فریال تالپور کی رھائی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ھوئے سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، ضلعی جنرل سیکرٹری راو? ساجد علی، میزبان حاجی امین ساجد، صدر پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب شیخ غیاث الحق، صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب سید عارف شاہ، ٹکٹ ہولڈر ملک شکیل لابر، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن رئیس الدین قریشی، سٹی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل خواجہ عمران سابق جنرل سیکرٹری ھائیکورٹ بار مہر اقبال سرگانہ اور پی۔ایل۔ایف کی میڈم فیروزہ فیض ایڈووکیٹ نے کیا ھے اور کہا ھے کہ ملکی تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ہر دور میں سرخرو ھوئی اور پارٹی قیادت کے خلاف بنائی گئیں تمام گھناو?نی سازشیں ناکام ثابت ھوئیں جبکہ نیب کو آلہ کار بنا کر اور جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر پیپلز پارٹی کی قیادت کو اٹھارہویں ترمیم اور صوبوں کو بااختیار بنانے کی سزا دی جا رہی ھے اس موقع پر صفدر سرسانہ، عدیل لیاقت شیخ، فخر عباس، اکبر کھوکھر، طاھر حصاروی، علی اسلم تھہیم، ملک طاھر وینس، وارث چوغطہ، شہزاد چغتائی، عمر حیات قریشی، لکی شاہ، حسن مشتاق بھٹہ، نوید رضا قریشی، دلشاد قریشی، چوھدری طارق، شبیر کھرل، اشفاق کھوکھر، تاج سندھو، جاوید شاہ، سجاد وینس، دلدار خان، ریاض حسین، رمضان سندھو، رانا مشتاق، اے۔ڈی ملانہ، صفدر حسین سمیت دیگر ممبران شریک تھے جبکہ اس موقع پر بھرپور نعرے بازی کی گئی۔

تقسیم

مزید : ملتان صفحہ آخر