ہائی کورٹ‘ مقدمات منسوخ کرانیکی درخواست پولیس کو جمشید دستی کا بیان ریکارڈ کرانیکا حکم

ہائی کورٹ‘ مقدمات منسوخ کرانیکی درخواست پولیس کو جمشید دستی کا بیان ریکارڈ ...

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سابق ایم این اے و عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد خان دستی کی جانب سے مقدمات کو منسوخ کرانے کی درخواست کو نمٹاتے ہوئے پولیس(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

کو حکم دیا ہے کہ پٹشنر کا بیان ریکارڈ کریں۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں جمشید خان دستی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ تحصیل بار ایسوسی ایشن تونسہ شریف کے جنرل سیکرٹری کی قیادت میں انتظامیہ کے خلاف جلوس نکالا گیا اور انڈس ہائی وے کو بلاک کیاگیا جس پر اظہار یکجہتی کے لیے وہ وہاں پہنچا تو پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور بار سیکرٹری کو بے گناہ قرار دے دیا اور اسکو چالان بھی کر دیا گیا اسی طرح تھانہ سٹی نے تھرمل پاور اسٹیشن مظفرگڑھ روڈ پر کار سرکار میں رکاوٹ ڈالنے کا مقدمہ درج کیا جو کہ خلاف واقع ہے۔ اس لیے مقدمات خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ ہائیکورٹ ملتان بنچ نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد خان دستی کے خلاف فراڈ کے مقدمہ پر پولیس تھانہ شاہجمال سے 21 جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے اور اس سے قبل پولیس کو حکم دیا ہے کہ پٹشنر کا بیان ریکارڈ کریں۔فاضل عدالت میں پٹشنر نے کونسل باصر خان سکھانی کے توسط سے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس تھانہ شاہ جمال نے اس کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ عوامی سہولت کے لیے چلائی جانیوالی بس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور اذن نامی شہری کی درخواست پر ہائیکورٹ نے بس سپرداری پر دینے کا حکم دیا تھا لیکن پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔سماعت کے دوران ایس ایچ او تھانہ شاہجمال اور تفتیشی افسر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔تاہم فاضل عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ جمشید دستی کا بیان ریکارڈ کرکے آئندہ پیشی پر ریکارڈ پیش کیا جائے۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...