بجلی‘ گیس غائب‘ ایل پی جی بھی مہنگی‘ شہریوں کا احتجاج

بجلی‘ گیس غائب‘ ایل پی جی بھی مہنگی‘ شہریوں کا احتجاج

  



ملتان‘ جتوئی‘ بہاولپور (نیوز رپورٹر‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) (میپکو) کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں لوڈ منیجمنٹ(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

کے نام پر بھی بجلی کی طویل بندش شروع کر دی گئی ہے۔صارفین نے بجلی کی طویل اور گھنٹوں بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں  ناکام ہو چکی ہے۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کے مفادات کو بری طرح نقصان پہنچا کر اپنی کارکردگی نمایاں ظاہر کر رہی ہیں۔وزارت توانائی اس صورتحال کا نوٹس لے۔ سردی کی شدت بڑھتے ہی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ میں روز بروز اضافہ ہو گیا ہے خاص طور پر گھریلو صارفین کو گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سوئی گیس کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے ایل پی جی سلنڈرز کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ضلع مظفرگڑھ سمیت جنوبی پنجاب بھر میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوتے ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ہے علی الصبح گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ناشتہ بنانے میں خاصی پریشانی ہوتی ہے اور بچوں کو بغیر ناشتہ کے سکولوں میں جانا پڑ رہا ہے شہریوں کہنا ہے کہ ایل پی جی سلنڈرز کی طلب میں اضافے سے اس کی قیمتیں بھی بہت بڑھ گئی ہے۔ بہاولپور میں سوئی گیس کے کم پریشر کے باعث چولہے ٹھنڈے ہوگئے جس سے مسائل بڑھ گئے ہیں۔

مہنگی

مزید : ملتان صفحہ آخر