گورنمنٹ ایمرسن کالج کی صد سالہ تقریبات شروع‘ سٹوڈنٹس پرجوش‘ رنگارنگ پروگرام

        گورنمنٹ ایمرسن کالج کی صد سالہ تقریبات شروع‘ سٹوڈنٹس پرجوش‘ رنگارنگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)گورنمنٹ ایمر سن کالج کی صد سالہ تقریبات کا آغاز ہو گیا تقریبات ایک ماہ جاری رہیں گی اس سلسلہ میں پرنسپل پروفیسر محمد سلیم نے پروفیسر حیدر عباس گردیزی،پروفیسر جہانگیر احمد،میاں جاوید قریشی کے ہمراہ تقریبات کے آغاز کے لیے باقاعدہ افتتاح کیا اور کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر طلبا طالبات نے مختلف رنگارنگ پروگرام پیش کئے جن میں ٹیبلوز اور چاروں صوبوں (بقیہ نمبر60صفحہ12پر)

کی نمائندگی کے لیے طالبات نے ڈریس زیب تن کئے اور خوبصورت پرفارمنس دی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل محمد سلیم نے کہا کہ ایمرسن کالج نے ملک کو بڑی شخصیات دیں جن میں سیاست دان،بیوروکریٹس شامل ہیں سو سال میں کالج نے اعلی تعلیمی روایات کو فروغ دیا اور خطہ کے لیے جو خدمات سرانجام دیں وہ قابل فخر ہیں انہوں نے عظیم ایمرسونینز کا بھی ذکر کیا جن میں بابائے سیاست نواب زادہ نصراللہ خان،سابق گورنرپنجاب سجاد حسین قریشی،سابق چیف جسٹس سید تصدق جیلانی،مشتاق گورمانی،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،انضمام الحق،صہیب مقصودد،رانا یونس فٹبالر،محمد اجمل فٹبالر،کرنل مجاہد اللہ ترین،ظفر شیر وانی دیگر سیاستدان،وکلاء شامل تھے تقریب سے پروفیسر حیدر عباس گردیزی،پروفیسرچوہدری جہانگیر،میاں جاوید قریشی صدر ڈی ایف اے ملتان نے بھی خطاب کیا۔
رنگ رنگ پروگرام