مظفر گڑھ میں پولیو کیس کا انکشا ف‘ محکمہ صحت کا شہر کے انٹری پوائنٹ پر ٹیمیں تعینات کرنیکا فیصلہ

  مظفر گڑھ میں پولیو کیس کا انکشا ف‘ محکمہ صحت کا شہر کے انٹری پوائنٹ پر ...

  



ملتان (وقا ئع نگا ر) مظفر گڑھ میں پولیو کیس سامنے آنے کے بعد شہر اولیا میں پولیو کا خطرہ بڑھ گیا۔محکمہ صحت کا ملتان شہر کے انٹری پوائنٹ پر ٹیمیں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مظفرگڑھ سے ملتان شہر داخل ہونے والی گاڑیوں میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جانے لازمی قرار دئیے گئے ہیں۔شیر شاہ ٹول پلازہ اور ہیڈ محمد والاپر ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔انچارج انسداد پولیو مہم(بقیہ نمبر61صفحہ12پر)

ڈاکٹر ظفر عباس کے مطابق مظفرگڑھ میں پولیو کیس سامنے آنے کے بعد ملتان میں پولیو کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔اب کوشش ہے کہ مظفرگڑھ سے آنے والی تمام گاڑیوں کو چیک کیا جائے گا۔

تعینات

مزید : ملتان صفحہ آخر