ملتان میں متعدد ڈاکے‘ چوریاں‘ پولیس گم‘ شہری خوفزدہ‘ صورتحال سنگین
ملتان (وقا ئع نگا ر) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تاحال پولیس وارداتوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی ہے تفصیل کے مطابق قطب پور کے علاقے ناگ شاہ کے قریب نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر شوکت حسین کی (بقیہ نمبر62صفحہ12پر)
کار اور موبائل چھین کر لیگئے، ممتاز اباد کے علاقے وہاڑی چوک سے محمد نوید سے تین مسلح ڈاکو نقدی12ہزار لیگئے، دولت گیٹ کے علاقے رجب علی سے دو کس نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر موبائللے گئے، گلگشت کے علاقے سیداں والی کھوئی کے قریب غلام عباس سے تین نامعلوم اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل و نقدی مالیت 1لاکھ12ہزار چھین کر لیگئے، نیوملتان کے علاقے ایس بلاک میں عزیز قریشی سے دونامعلوم افراد گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل مالیت38ہزار لیگئے، مخدوم رشید کے علاقے نائی والہ سے عابد حسین اور اس کے اہل خانہ سے چارمسلح ڈاکو نقدی، انگوٹھی اور موبائل چھین کر لیگئے، بستی ملوک کے علاقے جھوک گاموں سے اشفاق احمد سے ڈیرے پر چار نامعلوم افراد داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر ملازم سے نقدی دوہزار چھین کرلیگئے، مظفر آباد کے علاقے موضع کوٹلہ سے محمد طاہر،غلہ منڈی سے محمد سعید، پیر کالونی نمبر3سے محمد ظریف سپورٹس گرونڈ کے باہر سے عمران نصیر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، حسین آگائی بازار سے عاقب،کاشف دیگر افراد کے چھے افراد کے موبائل نامعلوم چور نکال کرلیگیا، حرم گیٹ کے علاقے محمد رمضان سے ملزم اسد، سعید دونامعلوم موبائل نقدی مالیت20ہزار نکال کرلیگئے، گلگشت کالونی منہاج علی کے گھر سے ملزم اللہ دتہ نقدی موبائل مالیت1لاکھ99ہزار چوری کرکے لیگیا، بی زیڈ کے علاقے رائل آرچرڈ گراونڈ سے فہد دیگر دوستوں کے24موبائل نامعلوم چور لیگیا، سمیجہ آباد سے صہیب احمد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، صدر کے علاقے سورج میانی مر ید حسین سے بھانہ سے نامعلوم چور بچھڑا مالیت45ہزار، بدھلہ سنت ندیم خان کے بھانہ سے نامعلوم افراد گائے، بچھڑا مالیت 2لاکھ50ہزار چوری کرکے لے گئے، سٹی شجاعباد کے علاقے محمد رمضان کے گھر سے چور موترسائیکل،بیٹری مالیت1لاکھ35ہزار چوراکر لیگئے، موضع ہلال ریاض کے گھر سے چور گائے لیگئے، صدر جلالپور کے علاقے عمران شاہ کی دوکان سے نامعلوم چور کریانہ سامان مالیت 1لاکھ15ہزار چوری کرکے لے گئے جبکہ سٹی جلالپورکے عبدالوحید کے گھر سے چور سونا نقدی مالیت1لاکھ76ہزار لے گئے۔
صورتحال سنگین