سیتل ماڑی پولیس کا چھاپہ‘ سوتیلی ماں کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار‘ تفتیش شروع

  سیتل ماڑی پولیس کا چھاپہ‘ سوتیلی ماں کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار‘ تفتیش ...

  



ملتان (وقا ئع نگا ر) پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے چھاپہ مار کر سوتیلی ماں کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس سے دوران تفتیش آلہ قتل چھری بر آمد کر لی گئی ہے۔واضح رہے کہ ماہ اگست میں تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ سمیجہ آباد میں سجاد نے گھریلو جھگڑے پر اپنی سوتیلی ماں شمیم بی بی کو قتل کیا تھا جسکا مقدمہ نمبر 957 تھانہ سیتل ماڑی میں درج تھا پولیس نے ملزم کو مخبری ہونے پر گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم سے تفتیش کے بعد آلہ قتل چھری بر آمد کر لی ہے جو اس نے گھر میں چھپا رکھی تھی اس پر مقدمہ(بقیہ نمبر63صفحہ12پر)

بھی درج کر لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے اہم انکشافات کی توقع ہے

چھاپہ

مزید : ملتان صفحہ آخر