چوبارہ‘سٹور پر لوٹ مار‘ فائرنگ 4افراد زخمی‘ دو ڈاکو گرفتار

  چوبارہ‘سٹور پر لوٹ مار‘ فائرنگ 4افراد زخمی‘ دو ڈاکو گرفتار

  



چوبارہ (نمائندہ پاکستان)چوبارہ کے نزدیک کھمبی اڈا پر سپر سٹور پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا ،فائرنگ سے چار افراد زخمی تفصیل کے مطابق رات گئے تقریبا 8بجے کھمبی اڈا پر بھٹہ سپر سٹور جو کہ اکمل بھٹہ کی ملکیت تھا 3ڈاکو سپر سٹور میں داخل ہوئے اور 1ڈاکو نے پسٹل نکال کو اکمل بھٹہ پر تان لیا اور جامع تلاشی کی کوشش کرنے لگے تو اکمل بھٹہ نے ہمت کرتے ہوئے لیاقت نامی ڈاکو کو دبوچ لیا (بقیہ نمبر64صفحہ12پر)

اور گتھم گتھا ہوگئے اور اسی اثناء پر شور شرابا سن کر اکمل بھٹہ کا بھتیجا عدنان بھٹہ اور بھائی اصغر بھٹہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی جس سے تینوں شدید زخمی ہوگئے اور فائرگ کی آواز سن کر ہمسایہ مہر محمد بخش ڈلو بھی موقع پر پہنچ گیا جو خود فائر لگنے سے زخمی ہو گیا لیکن 1ڈاکو کو موقع پر پکڑ لیا اور 2فرار ہونے لگے جن میں سے سہیل نامی ڈاکو کو بھی علاقہ کے لوگوں نے دبوچ لیا اور ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔تھانہ چوبارہ کو بروقت اطلاع ہونے پر ایس ایچ او تھانہ چوبارہ عرفان باجوہ اور سب انسپکٹر اشرف قریشی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے تیسرے ڈاکو کی کافی تلاش کی مگر وہ نہ مل سکا۔تھانہ چوبارہ پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو بمعہ اسلحہ گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے مزید تفشیش شروع کردی۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے THQہسپتال چوبارہ میں داخل کردیا گیا جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...