میپکو ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کیلئے متعدد ٹرانسفارمز نصب

  میپکو ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کیلئے متعدد ٹرانسفارمز نصب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)نے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن، نئے کنکشنوں کی فراہمی کے لئے مالی سال 2019-20ء کے دوران مختلف استعدادکار کے4298ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے ہیں (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے بعد میپکو سسٹم میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی کل تعداد ایک لاکھ 73ہزار430ہوگئی ہے۔ 10KVAکے3،15KVAکے3، 25KVAکے2493، 50KVAکے 1466، 100KVAکے204، 200KVA کے106، 400KVA کے8، 500KVAکا ایک، 630KVAکے 12، 1000KVAکا ایک اور1250KVAکا ایک ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر سسٹم میں شامل کیاگیاہے۔یکم جولائی 2019 سے30نومبر 2019ء کے دوران میپکو ملتان سرکل میں مختلف استعدادکار کے572 ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے جن کی تنصیب کے بعد ملتان سرکل میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی کل تعداد21208ہوگئی ہے۔ ڈیرہ غازی خان سرکل میں 275 ٹرانسفارمرز نصب کرنے کے بعد کل تعداد15595، وہاڑی سرکل میں 627ٹرانسفارمرز نصب کرنے کے بعد تعداد20692، بہاولپور سرکل میں 634ٹرانسفارمرز نصب کرنے کے بعد کل تعداد29308، ساہیوال سرکل میں 676ٹرانسفارمرز نصب کرنے کے بعد کل تعداد25526، رحیم یار خان سرکل میں 337ٹرانسفارمرز نصب کرنے کے بعد کل تعداد19986، مظفرگڑھ سرکل میں 298ٹرانسفارمرز نصب کرنے کے بعد کل تعداد14159، بہاولنگر سرکل میں 489ٹرانسفارمرز نصب کرنے کے بعد کل تعداد12666اور مظفرگڑھ سرکل میں 390نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ہیں جن کی تنصیب کے بعد سرکل میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی تعداد14290ہوگئی ہے۔
نصب