غیر قانونی گیٹ وے ایکس چینج‘ مقدمے میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

  غیر قانونی گیٹ وے ایکس چینج‘ مقدمے میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی طور پر گیٹ وے ایکسچینج بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظورکرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

طیب حسین کے خلاف غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج بنانے کا مقدمہ درج کیا گیا جس پر ریڈ کر کے ملزم کے قبضے سے گیٹ وے ڈیوائسز، سلیکون انگوٹھے سم ایکٹیویشن ڈیوائسز وغیرہ برآمد ہوئی تھیں اور ملزم سے تفتیش کی گئی جس پر ملزم نے ایک عدد گیٹ وے مشین جس میں 16 پورٹس ہیں اور 20 عدد جعلی سلیکون انگھوٹے اسکے رھائشی مکان کے ایک کمرہ سے برآمد کرائے ہیں ملزم سے مزید برآمدگی ہونی باقی نہیں ہے اس لیے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا جائے۔

منظور

مزید : ملتان صفحہ آخر