وزیراعلیٰ کا دورہ ڈیرہ‘ تیاریوں کے سلسلہ میں اہم اجلاس‘ افسروں کی چھٹیاں منسوخ

        وزیراعلیٰ کا دورہ ڈیرہ‘ تیاریوں کے سلسلہ میں اہم اجلاس‘ افسروں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا جمعتہ المبارک 20 دسمبر کو ڈیرہ غازی خان کا تین روزہ دورہ متوقع ہے پٹی کمشنر طاہر فاروق نے افسران کا(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

ہنگامی اجلاس منعقد کرکے تیاریوں کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار ڈیرہ غازی خان میں مصروف ترین دو راتیں اور تین دن گزاریں گے جہاں وہ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ وزیر اعلی کے دورہ تک ضلع میں تعینات تمام محکموں کے سربراہان کی چھٹیاں منسوخ کرکے ھیڈ کوارٹر چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔تمام محکمے وزیر اعلی کے دورہ کی تیاریوں کو جلد حتمی شکل دیں۔
اجلاس