نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی وفد کی گورنر سے ملاقات‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

  نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی وفد کی گورنر سے ملاقات‘ مختلف امور پر تبادلہ ...

  



شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)نیشنل کونسل برائے ھومیوپیتھی حکومت پاکستان کے ایک وفد نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنرہاؤس لاھور میں ملاقات کی.وفد میں صدر نیشنل(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

کونسل برائے ھومیوپیتھی ڈاکٹر محمودالحق عباسی, نائب صدر ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ, ممبران کونسل ڈاکٹر ایم.بی.جاوید اعوان, ڈاکٹر تبسم حسین, ڈاکٹر فیصل سلیم, ڈاکٹر نعیم حفیظ, ڈاکٹر عرفان ولی اور لیڈی ڈاکٹر عائشہ نواز شامل تھے. وفد نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ھومیوپیتھک ڈاکٹرز کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا. او بتایا کہ کافی عرصہ سے سرکاری ہسپتالوں میں ھومیوپیتھک ڈاکِٹرز کی آسامیاں خالی پڑی ہیں.اور ان پرکوئی تعیناتی کی گئی ہے اور نہ کوئی نئی آسامیاں نکالی گئی ہیں.جس پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یقین دلایا کہ وہ ھومیوپیتھک ڈاکٹرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے.دریں اثنا ء نائب صدر نیشنل کونسل برائے ھومیو پیتھی حکومت پاکستان ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ نے پی.ایچ.ایم.اے جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور پنجند ھومیو پیتھک میڈیکل کالج علی پور کے پرنسپل ڈاکٹر ملک عبدالکریم ندیم سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ گورنر پنجاب سے ملاقات بہت مفید رھی ھے.انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ھومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن اور نیشنل کونسل برائے ھومیوپیتھی ھومیوپیتھک ڈاکٹرز کے مسائل کے حل اور ترویج ھومیوپیتھی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر