حکومت لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ ملک عامر ڈوگر

حکومت لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ ملک عامر ڈوگر

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے ملتان شہر میں جاری ترقیاتی سکیموں کے مکمل ہونے اور نئے منصوبوں کے آغاز سے ملتان شہر میں نکاسی آب کے مسائل ختم ہو جائیں گے محلہ ہزاریاں ٹی بی ہسپتال روڈ کے مکینوں کو درپیش سیوریج مسائل کے حوالے سے شدید تشویش(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

ہے واسا اس مسئلہ کو جنگی بنیادوں پر حل کرے انہوں نے محلہ ہزاریاں میں نئے ڈسپوزل اسٹیشن کے قیام کے لیے اراضی کا حصول ممکن بنانے اور نالی سسٹم کے خاتمے کے لیے اسٹیمیٹ دو دن کے اندر تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز واسا ہیڈ آفس شمس آباد دورہ کے موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر راؤ محمد قاسم سے ملاقات کے موقع پر کیا ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نسیم خالد چانڈیو سمیت تمام سیوریج ڈویژنوں کے افسران بھی موقع پر موجود تھے اس دوران ایم ڈی واسا نے چیف وہیپ قومی اسمبلی کو واسا میں ا ے ڈ ی پی کے تحت آن گوئنگ اور نئی سکیموں بارے تفصیلی بریفنگ دی اور ساؤتھ زون میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام بارے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی پیشں رفت،پرانی اور بوسیدہ مشینری کے حوالے سے جائیکا کے تعاون بارے بھی آگاہ کیا انہوں نے محلہ ہزاریاں کے مکینوں کو درپیش سیوریج مسئلے کے حوالے سے بتایا کہ ٹی بی ہسپتال روڈ پر سیوریج لائن 30 سال پرانی اور انتہائی بوسیدہ ہو چکی ہے جبکہ مین ہول بھی بوسیدہ ہونے سے سیور مینوں کے ذریعے ان کی صفائی بھی ممکن نہیں تاہم مسئلے کی اہمیت کے پیش نظر متاثرین کو ریلیف دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ملک عامر ڈوگر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...