ماڈل کورٹس خانیوال‘ ججز اور عدالتی عملے میں اسناد تقسیم کرنیکی تقریب
خانیوال (بیورو نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ اور چیف جسٹس آف لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم کی ہدایت پر ضلع خانیوال کی ماڈل کورٹس فوجداری اور دیوانی کے ججز اور عدالتی عملہ میں اعزازی اسناد تقسیم کرنے کی ایک پر وقار تقریب ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ خانیوال میں منعقد ہوئی اس موقع پر ماڈل کورٹس کے ججز ایڈیشنل سیشن جج محمد اعظم رانا، سینئر سول جج (سول (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)
ڈویثرن) جمیل احمد کھو کھر، ڈسٹرکٹ ناظرسیشن کورٹ عبد المناف بھٹی سمیت عدالتی عملہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید داور ظفر علی نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل کورٹس کے ججز اور عدالتی عملہ کی مقدمات کے جلد فیصلوں میں کارکردگی قابل ستائش ہے نمایاں کار کردگی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی برقرار رکھا جائے۔
تقریب