انتظامیہ ضلع کی بہتری‘ تعمیرو ترقی کیلئے کردار ادا کرے‘ جاوید اقبال وڑائچ

    انتظامیہ ضلع کی بہتری‘ تعمیرو ترقی کیلئے کردار ادا کرے‘ جاوید اقبال ...

  



رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کی اسلام آباد اجلاس سے واپس رحیم یارخان پہنچنے پر ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد اورڈی پی اومنتظرمہدی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اورگفتگوکے دوران کہاکہ انتظامیہ اورپولیس ضلع کی بہتری اورتعمیروترقی کے لیے اپناعملی کردار ادا کرے اوراداروں کومضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ حکومت کے کرپشن فری خواب کوسچ ثابت کریں، انہوں نے کہاکہ کرپشن کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اداروں کی بدنامی کاباعث بننے والے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

افسران واہلکاران کی موجودہ دورمیں کوئی ضرورت نہیں، ضلع کے عوام کوحقوق کی فراہمی کے لیے زیروٹالرنس پالیسی پرعملدرآمدیقینی بنایاجائے، اس موقع پرڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور ڈی پی او منتظرمہندی نے یقین دلایاکہ عوام کوحقوق کی فراہمی اور ضلع کی بہتری اورتعمیروترقی کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لائیں گے، ملاقات کے دوران چوہدری عثمان رشیدوڑائچ، چوہدری افتخار وڑائچ، چوہدری لیاقت گل، عمیررفیق ودیگر پارٹی شخصیات بھی موجودتھیں۔

کردار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...