کالے یرقان کا حملہ‘ خواتین سمیت 5افراد ہسپتال میں جاں بحق

  کالے یرقان کا حملہ‘ خواتین سمیت 5افراد ہسپتال میں جاں بحق

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا4خواتین سمیت5افراد ہسپتال میں دم توڑگئے تفصیل کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی رہائشی28سالہ تاج بی بی، چک91 پی کی رہائشی35سالہ شبیراں بی بی، جمالدین والی کی55سالہ جمال مائی، ائیر پورٹ روڈ کی 55سالہ اللہ رکھی اور خان بیلہ کارہائشی52 سالہ غلام اکبر کوکالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

طبی امداد کے باوجود پانچوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ 3 متاثرین جن میں پلو شاہ کی رہائشی50سالہ عزیز مائی، ڈہرکی کا50سالہ عبدالرزاق اور خان پورکارہائشی70سالہ عبدالشکور کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کالا یرقان

مزید : ملتان صفحہ آخر