خراب موسم‘ متعدد ٹرینیں لیٹ‘ مسافروں کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

خراب موسم‘ متعدد ٹرینیں لیٹ‘ مسافروں کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)انجن میں خرابی کے باعث تیزگام ایکسپریس 6گھنٹے کی تاخیرسے ملتان پہنچی علاوہ ازیں خراب موسم کے باعث گزشتہ روزبھی مسافر ریل گاڑیوں کی تاخیرسے (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

آمدورفت کاسلسلہ جاری رہا۔بتایاجاتاہے کہ گزشتہ روزراولپنڈی سے کراچی کیلئے جانے والی تیزگام ایکسپریس کاانجن لاہورسے روانہ ہوتے ہی خراب ہوگیاٹرین کوملتان تک متبادل انجن نہ فراہم کیاجاسکاجس کی وجہ سے ٹرین اپنے مقررہ وقت کی بجائے6گھنٹے کی تاخیرسے ملتان پہنچی ٹرین کے تاخیرکاشکارہونے کی وجہ سے ملتان کینٹ سمیت مختلف اسٹیشنوں پربچے،خواتین اوربزرگ مسافروں کوشدیدسردی میں پریشانی کاسامنا کرناپڑا۔علاوہ ازیں گزشتہ روزبھی موسم کی خرابی کی وجہ سے 11مسافرٹرینیں اپنے مقررہ وقت کی بجائے تاخیرسے ملتان کینٹ اسٹیشن پرپہنچیں۔اسی طرح ملتان سے کراچی کیلئے جانے والی زکریاایکسپریس بھی مقررہ وقت شام4بجے کی بجائے 1گھنٹہ30منٹ کی تاخیرسے کراچی کے لئے روانہ ہوئی مسافروں نے ٹرینوں کی تاخیرپرریلوے انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...