ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملتان کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار‘ سید عاصم شاہ کا خطاب
ملتان ( نیوز رپورٹر) موجودہ حالات میں عالمی مارکیٹ میں تجارتی کامیابی کیلئے ہمیں اعلیٰ معیار اور مقابلتاََکم قیمت مصنوعات تیارکرناہوں گی۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)
(ٹیڈیٹ)ملتان کے زیرانتظام ایپبیوماکے تعاون سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیڈیپ ملتان حسنین لنگاہ نے مزیدکہاکہ عالمی مارکیٹ میں جانے کافائدہ اسی صورت میں ہے اگرہم ریسرچ اورڈویلپمنٹ پرتوجہ دے کرعالمی خریداروں کی ضرورت کے مطابق مصنوعات تیار کریں۔انہوں نے کہاکہ ٹیڈیپ کی ری سٹکچرنگ کاعمل جاری ہے اس میں اب چارڈویڑن ٹیکسٹائل اینڈلیدر،ایگروفوڈ انجینئرنگ اورمنزلزبنادیئے گئے ہیں اب ان سیکٹر زپرزیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ صرف ی ایس پی پلس پرہی ساری توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت نہیں اب ہم ”لْک افریقہ“پالیسی پرکام جاری ہے جوکہ ایک بڑی مارکیٹ ہے اوراس میں پاکستانی مصنوعات کی کھپت کی بڑی گنجائش ہے۔ایپبیوماکے چیئرمین سید عاصم شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے برآمدی سیکٹرخصوصاََٹیکسٹائل سیکٹرکوکیپسٹی بلڈنگ ریسرچ اورحفظان صحت کے عالمی قوانین کے تناظرمیں مصنوعات تیارکرنے کی طرف آناہوگا۔یورپ میں ڈی ٹاکس (DETOX)جاری مہم کے نتیجے میں ٹیکسٹائل انڈسٹری اورویلیوایڈڈسیکٹرمیں انسان اورماحول کونقصان دہ مادوں کااستعمال 2020ء تک مکمل طورپرختم کردیاجائے گا۔ہماری ٹیکسٹائل انڈسٹری کوابھی سے پیداواری عمل کاجائزہ لے کر اس کے لئے اپنی تیاری کرناہوگی۔دنیامیں اب معاشی جنگ جاری ہے جس میں جیتنے کیلئے جدید رجحانات کواپناناہوگا۔انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل سیکٹرکومختلف چیلنجزکاسامناہے جس میں انرجی اوریارن کی قیمتوں میں اضافہ،کرنسی کی شرح تبادلہ میں عدم استحکام اورکاروباری لاگت میں اضافہ جیسے عوامل کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں ماحولیاتی وسوشل کمپلائنس جیسے عوامل ہمارے سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ جوعرصہ دراز سے زیرغور تھااب فائنل ہوگیاہے
عالم شاہ