لنگر سرائے‘ شہری کی لاش مچھلی فارم سے برآمد‘ قتل کا شبہ‘ تحقیقات شروع

لنگر سرائے‘ شہری کی لاش مچھلی فارم سے برآمد‘ قتل کا شبہ‘ تحقیقات شروع

  



لنگرسرائے (نمائندہ پاکستان) لنگرسرائے کے رہائشی محمدعلی کی لاش مچھلی فارم سے برآمد ہونے پر خوف وہراس پھیل گیا تھانہ صدر مظفر گڑھ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال مظفر گڑھ بھجوا دی۔تفصیل کے مطابق لنگر سرائے رہائشی محمد علی ولد محمد حسین گزشتہ شام گھر سے باہر گیا اور رات بھر واپس نہ لوٹا گھر(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

والوں کو صبح اطلاع ملی کہ پکا سندیلہ میں موجود مچھلی فارم پر ایک لاش ملی ہے جس کا منہ رومال سے ڈھکا ہوا تھا جب رومال ہٹایا گیا تو شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی،علاقہ مکینوں نے ورثا کو آگاہ کرنے کے ساتھ ہی تھانہ صدر مظفر گڑھ پولیس کو بھی اطلاع کردی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفر گڑھ بھجوایا ہے۔

قتل /شبہ

مزید : ملتان صفحہ آخر