زکریا یونیورسٹی‘ بی اے‘بی ایس سی سالانہ امتحان کے شیڈول کا اعلان
ملتان ( نیوز رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونیوالے بی اے بی ایس سی کے سالانہ امتحان 2020کے شیڈول کاا علان کردیا گیا، اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہیکہ(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)
سالانہ امتحان2020کے لئے ریگولر اور پرائیویٹ امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 8 جنوری تک، دوگنی فیس کے ساتھ 20جنوری اور تین گنا فیس کے ساتھ 13مارچ تک فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں بی اے کی امتحانی فیس 35سو روپے، بی ایس سی 37سو روپے، پریکٹیکل فیس فی مضمون 12سو روپے، مضمون تبدیلی 15 سو روپے، اور صرف انگلش میڈیکل یا فاضل کی بنیاد پر 4ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، پرائیویٹ امیدوار آن لائن داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ پر پر کریں گے، اور اس کا پرنٹ لیکر بینک میں جمع کریں گے، جبکہ ریگولر طلبا اپنے کالج کے توسط سے داخلہ ارسال کریں گے، کوائف غلط یا درج نہ ہونے کی صورت میں درستگی فیس 15 سوروپے ادا کرنا ہوگا،جبکہ ضمنی امتحان بی اے بی ایس سی 2019 میں فیل ہونے والے امیدواروں کیلئے شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا۔
اعلان