پرائیویٹ سکول کی ٹیچر کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار‘ عملے سے بدتمیزی‘ پولیس طلب

  پرائیویٹ سکول کی ٹیچر کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار‘ عملے سے ...

  



شجاع آباد(تحصیل رپورٹر) نواحی علاقہ سکندر آبادبی ایچ یو کی ٹیم نمبر1بائی پاس پرواقع قائد پبلک سکول کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے پہنچی تو سکول میں موجود لیڈی ٹیچر نے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

لیڈی ہیلتھ ورکر سے نار وا سلوک کیا جس پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا موقع پر موجود ہیلتھ آفیسر نے فوری طورپر پولیس کو اطلاع دی جس پر تھانہ سٹی پولیس اور ہیلتھ کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ہیلتھ ورکرز کو ساتھ لیکر سکول گئے اور لیڈی ٹیچر سے بات کی اور آئندہ ایسا سلوک نہ کرنے کو کہااس موقع پرلوگوں کی کثیرتعداد سکول کے ارگرد جمع ہوگئی۔

طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر