خوراک افسروں کا چھاپہ‘ سرکاری گندم کا کوٹہ فروخت کرنے پر فلور ملز مالکان کو جرمانہ‘ سٹاک ضبط

      خوراک افسروں کا چھاپہ‘ سرکاری گندم کا کوٹہ فروخت کرنے پر فلور ملز ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک‘ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے چھاپہ مارا، سرکاری گندم کا کوٹہ فروخت کرنے والے دو فلور ملز مالکان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ملتان ڈوثیرن اکرام لوٹھڑ نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملک ممتاز اور فوڈ ٹیم کے ہمراہ گزشتہ شب خفیہ اطلاع پر فیضان فلور ملز اور بابو ابراہیم فلور ملز پر چھاپہ مارا جہاں مذکورہ فلور ملز مالکان محکمہ خوراک سے حاصل کردہ گندم کا سرکاری کوٹہ فروخت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے مذکورہ ملز سے مجموعی طور پر گندم کی 264بوریاں برا?مد کر لی گئی ہیں محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق ملز مالکان کو ابتدائی طور پر 29لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

سٹاک

مزید : ملتان صفحہ آخر