زکریا یونیورسٹی مذہبی رواداری‘اعلیٰ اخلاقی قدروں کی امین‘ ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی
ملتان (نیوز رپورٹر) شعبہ عربی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں عربی زبان کے عالمی دن کے موقعہ پر منعقدہ سیمینار بعنوان ”عربی زبان ماضی، حاضر اور مستقبل“ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہاہے کہ جامعہ زکریا مذہبی رواداری اور اعلی اخلاقی قدروں کی امین ہے. اس لیے اسلام کی تاریخ کا کوئی بھی اہم دن ہو وہ جامعہ زکریا میں بڑی شان و شوکت سے منایاجاتا ہے. عربی زبان کے عالمی دن کی تقریب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.انہوں نے کہاکہ عربی زبان ہر مسلمان کو آنی چاہیے میں نے قیام ترکی کے دوران بڑے شوق سے کچھ دن عربی سپوکن کلاسز میں (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)
شرکت اختیار کی. انہو ں نے کہاکہ عربی زبان کو ہر لحاظ سے فضیلت حاصل ہے چاہے دینی اعتبار سے ہو جس سے اسلام کی بنیادی ضروریات کو جان سکیں اور دنیاوی اعتبار سے بھی کیونکہ عربی زبان زبانوں میں قدیم ہونے کے اعتبار سے فضیلت رکھتی ہے.انہوں نے کہا کہ عربی زبان اقوام متحدہ کی سرکاری چھ زبانوں میں سے ایک ہے. فیصل آباد سے آئے ہوئے مہمان شیخ رمزی الحبیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عربی زبان آسمانی اور جنت کی زبان ہے پاکستان میں پہلے بھی اس کے ا وپر کام ہورہاہے. اور مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ عربی زبان کو سیکھنا دین کے اعتبار سے ہمارے لیے ضروری ہے.جبکہ چیئرمین شعبہ عربی پروفیسر ڈاکٹر ابو ذر خلیل نے تمام مہمانان گرامی خصوصی وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا او ر عر بی زبان کی اہمیت پر بات کی. انہوں نے کہاکہ دینی معلومات میں عربی زبان کا اہم کردار ہے کیونکہ اس کے سمجھے بغیر ہم قرآن و حدیث کو سمجھنے سے قاصر ہیں.اس موقع پر عربی زبان کے فروغ کے لیے زکرین عریبک سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے نام سے ایک تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا.جو پاکستان میں عربی کے فروغ کے لیے کام کرے گی.اور ہر سال 18 دسمبر کو عربی زبان کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار منعقد کروائے گی.اس کے علاوہ سابقہ چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحیم اور ڈاکٹر عمار حیدر زیدی نے بھی خطاب کیا.سیمینار میں ڈاکٹر حافظ محمد سرور چیف آرگنائزر، ڈاکٹر رحمی حفیظ، عتیق الرحمن، اساتذہ اور طلباو طالبات کی کثیر تعداد سیمینار میں موجود تھی.
امین