حضرت شاہ رکن عالم کا 3روزہ عرس یکم جنوری سے شروع‘ فنڈز مختص

  حضرت شاہ رکن عالم کا 3روزہ عرس یکم جنوری سے شروع‘ فنڈز مختص

  



ملتان (سٹی رپورٹر)سلسلہ سہروردیہ کے روحانی پیشوا، شیخ الاسلام حضرت شاہ رکن الدین عالم سہروردیؒ کے 706 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات یکم جنوری سے ملتان میں شروع ہوں گی، تقریبات کا انعقاد سجادہ نشیں مخدوم شاہ محمود قریشی مزارکو غسل دیکرکریں گے۔ اس موقع پر مختلف درگاہوں کے سجادگان اور علماء کرام بھی موجود ہوں گے۔ بعد ازاں محکمہ اوقاف پنجاب اور پاکستان زکریا اکیڈمی کے اشتراک سے سالانہ قومی کانفرنس کی پہلی نشست سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کی صدارت میں ہوگی۔ عرس تقریبات کے لئے محکمہ اوقاف نے 5 لاکھ 60 ہزار روپے فنڈز مختص کر دئیے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر