پی سی جی اے کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

پی سی جی اے کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس‘ مختلف امور پر تبادلہ ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر)پی سی جی اے چیئرمین میاں محمدجاوید سہیل رحمانی کی زیر صدارت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس پی سی جی اے ہاؤس میں منعقد ہواجس میں کھل پر عائد سیلز ٹیکس سے چھوٹ کے لیے حکومتی عہدیداران سے ملاقات کے متعلق پراگرس کا جائزہ دیا گیا اور بتایا گیا کہ کھل کے معاملہ پر تقریباً کامیابی حاصل ہو چکی ہے اور کھل پر حالیہ سیزن میں کسی قسم کا کوئی ریکوری نوٹس جاری نہیں کیاجائے گااور جلد ہی قانونی طریقہ کار کے ذریعے کھل کو 5فیصد سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں کھل کے معاملہ کو حل کر وانے میں تمام سیاسی عہدیداران جس میں جہانگیر ترین،طارق بشیر چیمہ (وفاقی وزیر)،سید فخر امام (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

(سینئر سیاسی شخصیت ایم این اے) احمد یار ہراج،خالد عبداللہ (کاٹن کمشنر)، زرتاج گل (وزیر مملکت)،خسرو بختیار (وفاقی وزیربرائے نیشنل فوڈ سکیورٹی)، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ(ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر برائے مالی امور)، سید شبر زیدی (چیئرمین ایف بی آر)، سردار یار محمد رند(سپیشل اسسٹنٹ ٹو پرائم منسٹر)، نوید کامران بلوچ(سیکرٹری خزانہ)،چوہدری محمد سرور (گورنر پنجاب)،عبدالحمید میمن (چیف سیلز ٹیکس)،زبیر بلال، کنور عثمان (ڈائریکٹرمنسٹری آف ٹیکسٹائل)،شاہ محمود قریشی (وزیر خارجہ)اور عامر ڈوگر(ایم این اے و کوارڈینیٹر) کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا کہ جن کے تعاون سے ہمارے مسائل کو توجہ سے سنا گیا اور مسائل کے حل کی بھر پور یقین دہانی کر وائی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم کو بھی ٹائم آف میٹنگ کی درخواست کی ہوئی جس کے مثبت جواب کا انتظار ہے جیسے ہی کوئی مثبت جواب موصول ہو گا تو ہم فوراً وزیراعظم سے ملاقات کر کے کھل کے معاملے کو فوری طور پر حل کر وانے کی بھر پور کوشش کریں اور انشااللہ بہت جلد خوشخبری سنائیں گے۔اجلاس میں کاٹن جنرز کو ریٹرن فائل کر تے ہوئے جن پیچیدگیوں کا سامنا تھاخصوصاًایس آر او 1087 کے اجراء کے بعد کاٹن لنٹ پر سیلز ٹیکس کے حوالے سے جوپیچیدگیاں تھیں ان کو چیئرمین ایف بی آر سے ملا قات کے بعد حل کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین ہریش کمار، وائس چیئرمین حافظ عبدالطیف، ممبر ایگزیکٹومہر محمد اشرف مہار، شیخ اشفاق احمد، محمد ارشد،محمد منیر،سہیل محمود ہرل، محمد اسحاق، محمد شاہد علی چوہان، رانا جمیل احمد،ونیش کمار، چندر لال،عبدالسبحان بھٹی،سابق چیئرمین حاجی محمد اکرم، چوہدری مسعود مجید، شہزاد علی خان، حاجی حفیظ انور، سابق وائس چیئرمین راؤ صدرالدین، شیخ عاصم سعید، چوہدری وحید ارشد، میاں جاوید طارق اور سینئر ممبران عاشق علی بابر رحمانی، خواجہ محمد الیاس، چوہدی خالد جاوید، خالد حنیف لودھی، حاجی محمد اخلاق، چوہدری خالد بشیر، خالد پرویز، سیٹھ اسلم،خواجہ اصغر، خواجہ محمد ارشد، عقیل الرحمن بھٹہ، داؤد کریم،میاں شہاز،عمیر علی خان، ملک علمدار حسین اور سیکرٹری جنرل آصف خلیل شریک ہیں۔

تبادلہ خیال

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...