ڈیرہ غازیخان میں موضع شماری کی تیاریاں شروع

    ڈیرہ غازیخان میں موضع شماری کی تیاریاں شروع

  



ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) حکومت کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں موضع شماری کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیاگیا ہے پٹواری کیلئے محکمہ شماریات کی زیر نگرانی یکم جنوری سے تربیت شروع کی جائے گی اور تین روزہ تربیت (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

کے بعد پٹواری اپنے علاقوں میں مخصوص پروفارما پر معلومات کا اندراج کریں گے اور دس جنوری کو پروفارما واپس جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہ اجلاس میں بتائی گئی جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے کی اجلا س میں اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ او رریونیو افسران موجود تھے اے ڈی سی آر نے کہاکہ پٹواری پروفارما کے مطابق علاقوں میں کچے پکے مکانات، مراکز صحت، تعلیمی اداروں، موسم کے مطابق لوگوں کے رہن سہن اور دیگر معلومات اکٹھی کریں گے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو آفیسر پٹواریوں کی نگرانی کے ساتھ دیگر مراحل کا جائزہ لیں گے

تیاریاں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...