مہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ‘ عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں‘ نواز ناجی

مہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ‘ عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کی تیاریاں مکمل کرلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پرمہنگائی اورٹیکسوں کابوجھ لادتی چلی جارہی ہے گیس کی قیمتوں میں 250 فیصدتک اضافہ اور800 ارب روپے کے گردشی قرضوں کوسرکاری قرضوں میں تبدیل کرکے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

عوام پرظلم کے مزید پہاڑتوڑنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں یہ بات چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہاکہ حکومت معاشی میدان میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے اورعوام کوہرسطح پرقربانی کابکرابنایاجارہاہے گھریلوصارفین کوگیس214 فیصدزائد نرخوں پرفروخت کافیصلہ کرکے مرے کومارے شاہ مدارجیسی کیفیت پیداکردی گئی ہے اس سے غریبوں کے چولہے جوپہلے ہی ٹھنڈے پڑچکے ہیں بالکل بجھ کررہ جائیں گے انہوں نے کہاکہ توانائی کے شعبہ میں خسارہ گزشتہ ادوار کی نسبت چارفیصدسے بڑھ کر29 فیصدتک جاپہنچاہے جوحکومت کی معاشی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے گیس مہنگی ہونے سے مہنگائی کاایک طوفان برپاہوگاجس سے زرعی مداخل سمیت روزمرہ اشیائے کی قیمتیں مہنگی ہوں گی اورعوام بلبلا نے پرمجبورہوجائیں گے نوازناجی نے کہاکہ حکمران عوام کابھرکس نکالنے پرتل گئے ہیں اب ایسے حکمرانوں سے نجات میں ہی عوامی بھلائی مضمرہے۔
نواز ناجی