والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر دوشیزہ کی کالا پتھر پی کر خود کشی‘ 3افراد زیر علاج
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر22سالہ دوشیزہ نے کالا پتھر پی کر خودکشی کرلی تفصیل کے مطابق راجن پور کی رہائشی22 سالہ فروا بی بی کو والدہ نے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)
گھریلو کام کاج نہ کرنے پر والدہ نے بری طرح سے ڈانٹ دیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر فروا بی بی نے کالا پتھر پانی میں گھول کر پی لیا، حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود فروا بی بی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے3 افراد جن میں ڈہرکی کی رہائشی40سالہ جمال بی بی، 22 سالہ شگفتہ بی بی اور شفیع ٹاؤن کارہائشی20سالہ محمد عامر کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
خود کشی