فرضی ادائیگیوں کے ذریعے خوردبرد‘ نوید ارائیں اینٹی کرپشن ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے‘ تفتیش جام

  فرضی ادائیگیوں کے ذریعے خوردبرد‘ نوید ارائیں اینٹی کرپشن ٹیم کے سامنے پیش ...

  



ملتان (وقا ئع نگا ر) میونسپل کارپوریشن میں کوٹیشن ورک کے نام پر فرضی ادائیگیوں کے ذریعے خورد برد کے معاملے پر سابق مئیر ملتان نوید آرائیں گزشتہ روز اینٹی کرپشن کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔اور نہ ہی انہوں (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

نے تاحال اپنا تحریری بیان جمع کروایا ہے۔جسکی وجہ سے تفتیش میں مزید پیش رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے اینٹی کرپشن ملتان نے سورس رپورٹ مرتب کی تھی  جس میں   بتایا گیا تھا کہ میونسپل کارپوریشن میں کوٹیشن ورک کے نام پر فرضی ادائیگیوں کے ذریعے خورد برد کی گئی ہے - جنوری 2017 سے 30 جون 2019 کے دوران کوٹیشن ورک کے نام پر سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا - کمرشل عمارتوں کے نقشہ جات اور اشتہارات کی مد میں غیر قانونی ادائیگیوں کے ذریعے بھی خورد برد کی گئی - منظور نظر فرموں کو نوازنے کے لئے سابق میئر ملتان میونسپل کارپوریشن افسران سے ساز باز کر کے قوانین کی دھجیاں اڑاتے رہے۔ اینٹی کرپشن ملتان کی تحقیقاتی ٹیم نے مذکورہ معاملے کا ریکارڈ بھی گزشتہ دو ماہ سے قبضے میں لیا ہوا ہے۔جبکہ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سابق میئر ملتان نوید آرائیں کی گزشتہ روز پیشی تھی۔جو پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی انہوں نے تاحال اپنا تحریری بیان جمع کروایا ہے۔جسکی وجہ سے تفتیش میں مزید اہم پیش رفت نہیں ہوسکی

جام

مزید : ملتان صفحہ آخر