ماہڑہ شہر‘ گھر میں فاقے‘ مکان بھی بوسیدہ جسمانی‘ذہنی معذور 3بہن بھائی امداد کے منتظر

  ماہڑہ شہر‘ گھر میں فاقے‘ مکان بھی بوسیدہ جسمانی‘ذہنی معذور 3بہن بھائی ...

  



روہیلانوالی (نامہ نگار)گدپور کے نواحی علاقہ ماہڑہ شہر کی نواحی بستی بلوچ میں تین بہن بھائی پیدائشی طور پر جسمانی اور ذہنی معذور پیدا ہوئے آج بھی کسی مسیحا کے منتظر ہیں ان کا باپ محنت مزوری کرتا تھا دو پانچ سال پہلے بیماری کی حالت(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

میں فوت ہوگیا مرحوم کی بیواؤں کو امداد کی اشد ضرورت ہے دوسری بیوہ سے دو بیٹیاں ہیں جو کہ محنت مزدوری کرکے اپنا اور ان معذور افراد کا پیٹ پالتی ہیں مکان بوسیدہ ہوچکا ہے کسی وقت بھی ان معذور افراد پر چھت گر سکتی ہے دو وقت کی روٹی کمانا ان کے لیے مشکل ہوگیا ہے نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے ان کے پاس کھانے کو کچھ نہیں اور نہ علاج معالجہ کی سہولت میسر ہے مرحوم کی بیوہ نے بیت المال کے افسران اور ضیلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ معذور بچوں کو ویل چیئر اور ماہانہ بیت المال سے امداد دی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر