خانیوال میں آپریشن‘ 3گینگ گرفتار‘ اسلحہ‘ نقدی‘ مسروقہ سامان برآمد

      خانیوال میں آپریشن‘ 3گینگ گرفتار‘ اسلحہ‘ نقدی‘ مسروقہ سامان برآمد

  



خانیوال (نما ئندہ پاکستان،نامہ نگار) پولیس نے ڈکیتی چور ی اور راہزنی میں ملوث تین خطرناک گینگ گرفتار کر کے ان کے لاکھوں روپے مالیت کی موٹر سائیکلیں،اسلحہ،لیب ٹاپ نقدی ور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خانیوال ضلعی پولیس نے 3 بڑے گینگ کے11افرادگرفتار کر لیے ہیں جو ڈکیتی،رابری،موٹرسائیکل (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

اور موبائل فون چوری کے علاوہ گھروں میں اسلحہ کے زور پر چوری کرنے میں ملوث ہیں -خانیوال پولیس نے 11 گرفتار ملزمان سے جو 20 سے زائد مقدمات میں ملوثہیں کے قبضے سے بندوق 12 بور 2 عدد،پسٹل 30 بور 11 عدد،ایمونیشن 40 عدد،موٹرسائیکل 6 عدد،لیپ ٹاپ LCDدو عدد،گھڑیاں 4 عدد،موبائل فون 7 عدد اور نقدی 172000 روپے برآمد کیے گئے-ڈسڑکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے ضلع خانیوال میں کوئی جگہ نہیں -عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا-ڈی پی او فیصل شہزاد نے بہترین کارکردگی پر ڈی ایس پی کبیروالہ شمس الدین،انچارج سی آئی اے سرکل کبیروالہ شعبان خالد اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں شاباش دی-

برآمد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...