میپکو ٹیموں کا آپریشن‘ بجلی چوروں کو رگڑا‘ بھاری جرمانے‘ کارروائی شروع

  میپکو ٹیموں کا آپریشن‘ بجلی چوروں کو رگڑا‘ بھاری جرمانے‘ کارروائی شروع

  



ملتان ( نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 101بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ 48ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر24 لاکھ89ہزار روپے جرمانہ عائد۔ 17 دسمبر2019 ء کو ملتان میں 14گھریلواورکمرشل صارفین کو 23089یونٹس چوری کرنے پر 519568 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی خان میں 22 گھریلوصارفین کو19805یونٹس چوری کرنے پر350522روپے جرمانہ، وہاڑی میں 13 گھریلو،کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو 13025یونٹس (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

چوری کرنے پر237567 روپے جرمانہ، بہاولپور میں 3گھریلوصارفین کو19094یونٹس چوری کرنے پر79848 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 19 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو18202 یونٹس چوری کرنے پر296527 روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 5 گھریلو صارفین کو4411 یونٹس چوری کرنے پر87000 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 12گھریلو صارفین کو9036 یونٹس چوری کرنے پر148520 روپے جرمانہ، بہاولنگر میں ایک گھریلو صارف کو2100یونٹس چوری کرنے پر35000 روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 12 گھریلو،کمرشل اورصنعتی صارفین کو39698یونٹس چوری کرنے پر735085روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے

رگڑا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...