تیز میوزک‘ شادی تقریب پر پولیس کا دھاوا‘ دولہا‘ تماشائی فرار

  تیز میوزک‘ شادی تقریب پر پولیس کا دھاوا‘ دولہا‘ تماشائی فرار

  



کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)15 کی کال پر پولیس نے شادی تقریب میں دھاوا بول دیا پولیس کو دیکھتے ہی دولہا تماشائی اور ساؤنڈ سسٹم مالک موقع سے فرارہو گئے، تفصیل کے مطابق سنانواں کے علاقہ موضع ڈوگر کلاسرہ کے رہائشی محمد شہباز کی شادی کی تقریب تھی جس میں دولہا شہباز اپنے دوستوں کے ہمراہ تیز میوزک چلا کر فنکشن کر رہا تھا یہ 15پر ہمسائے محمد طاہر نے پولیس کو کال کر دی، پولیس کے چھاپہ پردلہا شہباز(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

ساونڈ سسٹم مالک محمد شریف موقع سے فرار ہو گے،پولیس نے ساونڈ سسٹم قبضہ میں لے کر ساؤنڈ سسٹم مالک محمد شریف سمیت دلہا محمد شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ پولیس چوک سرور شہید نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری محمد ہاشم چانڈیہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں، پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دھاوا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...